اسلام آباد (تازہ ترین) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی۔ جس میں ملک کی سیاسی صورتحال پر غورفکرکیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں سینیٹ کے ڈپٹی چیئرمین عبدالغفور حیدری بھی شامل تھے۔
جے یو آئی (ف) کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات حافظ حسین احمد کا کہنا ہے کہ ملاقات میں پاک چین اقتصادی راہداری پر بات چیت کیساتھ ساتھ ملک کی معاشی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔