تازہ ترین) وزیر اعظم نوازشریف اور سربراہ پاک فوج جنرل رحیل شریف کہ درمیان ملا قات ہوئی ہے جس میں وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار،وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور ڈٰی جی آئی ایس آئی جنرل رضوان اختر بھی موجود تھے۔اس موقع پر دہشت گردی کے خلاف آپریشن ضرب عضب میں اب تک حاصل ہو نے والی کامیابیوں کا جائزہ لیا گیا جب کہ ملک کی اندرونی اور سرحدی سلامتی کی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔