میلبورن دنیا کا بہترین شہر قرار

تازہ ترین)  ہر سال کی طرح اس سال بھی عالمی جریدے کی جانب سے دنیا کے بہترین شہروں کی لسٹ شائع کر دی گئی ہے ۔ شہروں کی فہرست  کسی بھی Melbourne declared as the best city of worldشہر میں موجود طبی سہولتوں ، ثقافت ، ماحولیات، تعلیم  اور انفراسٹرکچر سمیت 30 عوامل کو مدِنظر رکھتے ہوئے بنائی گئی ہے ۔   اس فہرست میں میلبورن سب سے پہلے جب کہ آسٹریا کا دارالحکومت ویانا دوسرے  اور کینیڈین شہر وینکوور تیسرے نمبر پر ہیں۔ چوتھے نمبر پر بھی کینیڈا کا ہی ایک شہر  ٹورنٹو ہے جبکہ آسٹریلیا کا شہر ایڈیلیڈ اور کینیڈین شہر کالگرے مشترکہ طور پر 5ویں بہترین شہر قرار پائے ہیں۔ ساتویں اور آٹھویں نمبر پر ایک بار پھر آسٹریلیا کا شہر سڈنی  اور پرتھ ہیں جبکہ نواں نمبر نیوزی لینڈ کے آک لینڈ کے نام رہا۔ دسویں بہترین شہر کا اعزاز 2 شہروں کے حصے میں آیا ہے جس میں فن لینڈ کا  ہیلنسکی اور سوئٹزرلینڈ کا زیورخ شامل ہیں۔

Leave a Reply