منہ توڑ جواب دیں گے، فوج ہر دم تیار ہے

Military leadership summitاسلام آباد (تازہ ترین) عسکری قیادت کے جوائنٹ سٹاف کمیٹی کے اجلاس میں ملک کی اعلیٰ عسکری قیادت نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ سلامتی کی جامع حکمت عملی کے تحت قوج کسی بھی قسم کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے گی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جوائنٹ سٹاف کمیٹی کے اجلاس میں عسکری قیادت نے ملک کو درپیش کسی بھی چیلنج سے نمٹنے کے لئے مسلح فواج کی تیاریوں کا جائزہ لیا اور پاکستانی فوج کی حربی تیاریوں کے معیار پر بھرپور اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ مزید کہا گیا ہے کہ پاک فوج ہر وقت تیار ہے۔ جوائنٹ سٹاف ہیڈکوارٹرز میں منعقد ہونے والے اس اجلاس کی صدات چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود نے کی۔ چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف، پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد ذکاء اللہ، پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل سہیل امان، سیکرٹری دفاع سمیت تینوں مسلح افواج سے تعلق رکھنے والے اعلیٰ افسروں نے بڑی تعداد میں اجلاس میں شرکت کی۔ جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی کا اجلاس سہ ماہی بنیادوں پر منعقد ہوتا ہے جس میں اعلیٰ عسکری قیادت تینوں سرورسز کی آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیتی ہے۔ اجلاس میں دہشت گردی کے خلاف کامیابیوں کو سراہا اور دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشنوں میں پیش رفت کا جائزہ لیا۔ قومی سلامتی، علاقائی جیو سٹریٹجک ماحول اور تینوں مسلح افواج کی مشترکہ تعلیمی و تربیتی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ اجلاس نے حالیہ سیلاب کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں مسلح افواج کی طرف سے متاثرین کے لیے ریلیف اور ریسکیو آپریشن کو سراہا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here