لاہور– تازہ ترین– وفاقی حکومت کی جانب سے منی بجٹ آنے کے مراحل میں ہے- ‘ حکومت نے آئی ایم ایف سے پچاس کروڑ ڈالرقرض کی قسط کے لئے چالیس ارب روپے کے نئے ٹیکس لگانے کی سمری مکمل کرلیں۔ ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ نے درآمدی گاڑیوں، ڈیری مصنوعات، سگریٹ اور سیمینٹ پر نئے ٹیکسز لگانے کی تجویز پرغوروفکر شروع کر دیا، جبکہ درآمدی گاڑیوں پر اسپیشل ایکسائز ڈیوٹی اورڈیری مصنوعات کی درآمد پرریگولیٹری ڈیوٹی میں بھی اضافے کی تجویزپیش کردی گئی ہے۔ منی بجٹ میں وفاقی حکومت کی طرف سے کتنا ٹیکس ریلیف دیا جائے گا اس چھوٹ سے متعلق بعض ایس آر اوز بھی واپس لئےجانے کا امکان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے ٹیکس لگانے کے لئے سمری وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کوپیش کی جائے گی۔