تازہ ترین) معروف برطانوی اخبار نے پاکستان کو دنیا کی تیسری بہترین ٹیسٹ ٹیم بنانے پر مصباح الحق کو دنیا کا نمبر ون ٹیسٹ کپتان قرار دیا ہے ۔ اخبار کے مطابق مصباح الحق نے مشکل وقت میں ٹیم کی کمان سنبھالی اور ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ نہ ہونے کے باوجود دنیا کی بہترین ٹیموں آسٹریلیا، انگلینڈ اور سری لنکا کو زیر کیا۔ برطانوی اخبار کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق آسٹریلوی کپتان برینڈن مک کلم دوسرے اور سری لنکا کے اینجلو میتھیوز تیسرے نمبر پر ہیں۔ جب کہ بھارت کے ویرات کوہلی ساتویں پوزیشن ہی حاصل کر پائے ۔