تازہ ترین) گزشتہ روز بحر ہند سے ملنےوالےہوائی جہاز کے ملبے کے بارے میں خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہ ملبہ مارچ 2014ء میں ملائشیا کے گمشدہ طیارے ایم ایچ 370 کا ہو سکتا ہے ۔ مارچ 2014ء میں لاپتہ ہونے والے اس طیارے میں 239 مسافر سوار تھے اور یہ جہاز کوالالمپور سے بیجنگ جا رہاتھا۔
بحر ہند سے تقریبا 4،000 کلومیٹر دُور آسٹریلیا کی سربراہی میں ایم ایچ 370 کی لاپتہ ہونے والی پرواز کی تلاش کا کام جاری ہے ۔ آسٹریلوی حکومت نے بحرہند سے ملنے والے ملبے کو اہم پیشرفت قرار دیا ہے ۔ اس موقع پر ملائشیا کے وزیر ٹرانسپورٹ کا کہنا ہے ، وُہ پراعتماد ہیں کہ ایک سال پہلے گم ہونے جانے والے طیارے کا سراغ لگا لیا گیا ہے۔