تازہ ترین) پنجاب کے بعد اب خیبر پختونخواہ میں بھی زراعت کی اہمیت اور اسکی بہتری کے لیئے اقدامات پر غور کیا جا رہاہے ۔ انجمن کاشتکاران کے صوبائی سینئر نائب صدر حاجی نعمت شاہ روغانی اور دیگر کا ساولڈھیر میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ شوگر مل مردان گنے کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافے کی خواہاں ہے ۔ مردان کی زرعی اراضی گنے کی پیداوار کے لیئے بہترین ہے ۔ زراعت کے جدید طریقے اپناکر پیداوار میں 600 فیصد تک اضافہ کیا جا سکتا ہے ۔ سیمینار کے شرکاءکا مزید کہنا تھا کہ جدید سہولیات کی فراہمی کے لیئے کاشتکاروں کو خصوصی تربیت دی جا رہی ہے جب کہ زرعی مشینری کے حصول کے لیئے کسانو ں کو قرضے بھی دیئے جا رہے ہیں۔