ممتاز عالم دین مولانا محمد یوسف قریشی انتقال کر گئے

تازہ ترین؛ ممتاز عالم دین اور تاریخی مسجد مہابت خان کے خطیب مولانا محمد یوسف قریشی 70 برس کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔ مرحوم کی نماز جنازہMolana Muhammad yousaf Qureshi has died انکے صاحبزادے مولانا محمد طیب قریشی نے پڑھائی جبکہ جنازے میں مولانا سمیع الحق سمیت علماء کرام ، سیاسی راہنماؤں ، تاجروں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مولانا محمد یوسف قریشی نے اپنے والد کی وفات کے بعد کم عمری میں ہی مسجد مہابت خان میں امامت شروع کی اور 50 سال تک امامت کے فرائض انجام دیئے ۔   ڈیڑھ سو سے زائد کتب کے مصنف مولانا محمد یوسف قریشی کی 2 بیویاں اور 8 بچے ہیں جن میں سے 6 صاحبزادے اپنے والد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے دین کی خدمت کر رہے ہیں۔  ملائشیا کے موجودہ وزیراعظم نجیب زرقا مولانا کے مرید ہیں  جنھوں نے مولانا کو متعدد بار  ملائشیاکے سرکاری دورے پر مدعو بھی کیا۔ آپ ان 7 افراد میں بھی شامل رہے جنھیں روس اور افغانستان کی لڑائی میں امریکہ بلایا گیا تھا۔ مولانامحمد یوسف قریشی نے گستاخِ رسول ؐ کے سر کی قیمت ڈیڑھ کروڑ مقرر کی تھی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here