مور‘‘ کی ریلیز میں چند دن باقی ’’

moor to be released soonآزاد فلم کمپنی اور مانڈوی والا انٹر ٹینمنٹ کی مشترکہ کاوش سے بنائی گئی فلم ’’مور‘‘ کو جیو کے تعاون سے پیش کیا جا رہا ہے۔ سچی کہانی پر منبی اس فلم کی ریلیز میں صرف چند ہی دن باقی رہ گئے۔ یہ فلم شائقین کے لیے یومِ آزادی پر سینما گھروں میں پیش کی جائے گی۔ اس فلم کو انور مقصود کے گیتوں اور اسٹرنگ بینڈ کی موسیقی سے سجایا گیا ہے۔ فلم ’’مور‘‘ کی پروموشن کراچی میں جاری ہے۔ اس فلم کے اہم کرداروں میں حمید شیخ، سمعیہ ممتاز، عبدالقادر، شبیر رعنا، ایاز سومرو، سونیا حسین اور شاز خان شامل ہیں۔ اس فلم کی کاسٹ نے کراچی کے شاپنگ مال میں فلم کی پروموشن کی، سی ڈیز، پوسٹرز اور ٹی شرٹس بانٹیں، لوگوں نے اداکاروں کے ساتھ تصویرں بھی بنائی۔ یوم آزادی پر یہ فلم ملک بھر کے سینما گھروں میں دیکھی جا سکے گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here