سب سے زیادہ سنچریاں بنانے والی ٹیم بن گئی

تازہ ترین) پاکستان کرکٹ ٹیم ایک سال میں سب سے زیادہ سنچریاں سکور کرنے والی ٹیم بن کر سامنے آگئی ہے۔  اکتوبر 2014ء سے اکتوبر 2015ء کے دوران پاکستانی بلے بازوں نے سب سے زیادہ   26pak cricket team سنچریاں  سکور کیں  جس کے بعد ایک سال کے دوران سب سے زیادہ سنچریاں بنانے کا اعزاز گرین شرٹس نے اپنے نام کرلیا ہے ۔ قومی ٹیم کی جانب سے 9 کھلاڑیوں نے سنچریاں بنائیں۔  یونس خان نے 6، اسد شفیق اور اظہر علی نے 4، 4، مصباحالحق اور محمد حفیظ نے 3، 3 ، احمد شہزاد اور سرفراز احمد نے 2، 2 جبکہ شان مسعود اور شعیب ملک نے ایک ایک سنچری سکور کی۔

فہرست میں آسٹریلیا اور بھارت بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔

Leave a Reply