انسان ہی انسان کا دشمن کیوں؟

تازہ ترین: انسانیت کی حدود کو پامال کیا جا رہا ہے- آج انسان ہی ایک دوسرے کی جان کا دشمن ہے ایسا ہی ایک واقعہ جھنگ میں ہواjhang جس میں ایک نامعلوم افراد نے ماں،بیٹے اور باپ کو بے ددری سے قتل کر دیا گیا – یہ واقعہ صدر کی حدود تھانہ میں ایک نامعلوم افراد نے ماں،بیٹے اور باپ کو مار ڈالا-

نی جی ٹی وی کے مطابق جھنگ کے موضع مکھیانہ میں تھانہ صدر کی حدود میں کاشتکار نزیر اپنے خاندان کے دیگر افراد کے ساتھ اپنے گھر میں سو رہا تھا کہ نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر نزیر، اس کی بیوی سلامت بی بی اور بیٹے محمد بوٹا کو قتل کردیا۔ تینوں افراد کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ تینوں افراد کو گھر میں گھس کر تیز دھار آلے کی مدد سے قتل کیا گیا، ابتدائی تحقیقات کے مطابق قتل ہونے والے افراد کی کسی سے کوئی ذاتی دشمنی نہیں تھی تاہم تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

Leave a Reply