موٹروے بند کر دی گئی

Motorway is closed

تازہ ترین)پنجاب کے مختلف شہروں میں شدید دھند کے باعث حد نگاہ صفر ہونے کے بعد مختلف مقامات سے موٹر وے کو بند کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ شدید دھند کے باعث حد نگاہ صفر ہونے کی وجہ سے عوام موٹر وے کے بجائے جی ٹی روڈ کا راستہ استعمال کریں۔ ترجمان کے مطابق شدید دھند کے باعث موٹر وے کا لاہور سے اسلام آباد اور پنڈی بھٹیاں سے فیصل آباد جانے والے راستے کو بیرئیر لگا کر بند کردیا گیا ہے، دھند میں کمی آنے کے بعد موٹر کو ٹریفک کے لئے کھول دیا جائے گا۔

ایس ایم ایس کے ذریعے شناختی کارڈ کی تصدیق

شدید دھند کے باعث شیخوپورہ، مرید کے اور ننکانہ صاحب میں بھی شہریوں کو دفاتر اور بچوں کو اسکول جانے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

Leave a Reply