عمران خان کی زندگی پر فلم

Movie on Imran khan

اسلام آباد(تازہ ترین) سابق پاکستانی کرکٹر اور معروف سیاستدان عمران خان کی زندگی پر بالی ووڈ کے معروف پروڈیوسر راکیش اوپدھیا فلم بنائیں گے۔ بھارتی پروڈیوسرراکیش اوپدھیا  ا ن دنوں پاکستان کے دورے پر ہیں اوراس سلسلے میں انہوں نے بنی گالہ میں عمران خان اور ریحام خان سے ملا قات بھی کی ہےاور ان سے فلم بنانے کی اجازت لےلی ہے یہ فلم وہ عمران خان کی اہلیہ کے ساتھ مل کر بنائیں گےاور جلد ہی شوٹنگ کا آغاز کر دیا جائے گا۔ یاد رہےمعروف پروڈیوسر راکیش اوپدھیا اس سے پہلے کھلاڑی786، دی شوقین اور سردار جی جیسی مشہور فلمیں بنا چکے ہیں۔

Leave a Reply