تازہ ترین، اسلام آباد) قومی اسمبلی کا ہنگامہ خیز سیشن ایک ماہ تین روز کے وقفے سے آج سہ پہر 4 بجے شروع ہو گا۔ جس میں متحدہ قومی موومنٹ اور جمیعت علمائے اسلام (ف) کی پاکستان تحریک انصاف کے اراکین کی رُکنیت منسوخ کرنے کی تحریک پر رائے شماری کیئے جانے کا امکان ہے ۔ تحریک میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ پارٹی کے سربراہ عمران خان سمیت تحریک انصاف کے 28 ایم این ایز بناء کسی اطلاع کے اسمبلی اجلاس سے مسلسل 40 روز سے غیر حاضر ہیں لہذا آئین کے آرٹیکل 64 کی شق 2 کے تحت ان اراکین کی رُکنیت منسوخ کی جائے ۔