ایم کیو ایم نے انکار کر دیا

کراچی(تازہ ترین) متحدہ قومی موومنٹ نے پارلیمنٹ میں واپس نہ جانے کا فیصلہ کرلیا۔ رابطہ کمیٹی پاکستان اورلندن کےمشترکہ ہنگامی اجلاس میں حکومت MQM refusedسے ایم کیو ایم کے استعفے فوری منظور کرنے کا مطالبہ کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم نے سینیٹ، قومی اسمبلی اور سندھ اسمبلی سے استعفے واپس نہ لینے کا فیصلہ کرلیا۔ متحدہ کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ایم کیو ایم اسمبلی سے علحیدگی اختیار کررہی ہے۔ آج کےبعدایم کیوایم کےاراکین کوتینوں ایوانوں سےمستعفی سمجھاجائے۔ ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے وزیر اعظم کے رویے کو ناقابل فہم قرار دیتے ہوئے کراچی کے شہریوں کو نظرانداز کرنے کا شکوہ کیا اور کہا  کہ  ایم کیو ایم ارکان پارلیمنٹ کے استعفے جلد منظور کیے جائیں یہ بھی کہہ دیا کہ آج کے بعد ایم کیو ایم ارکان پارلیمنٹ کو مستعفی سمجھا جائے۔ ۔ متحدہ قومی موومنٹ کے اعلامیے کے مطابق اب فلاحی کاموں پر توجہ مرکوز کرنے اور نئے صوبے کے قیام کے لئے جدوجہد تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے

Leave a Reply