ایم کیو ایم کے استعفوں کی تصدیق کا عمل

MQM resignations verificationاسلام آباد (تازہ ترین) متحدہ قومی مومنٹ قومی اور سندھ اسمبلی سے استعفے دے دئیے جب کہ سنیٹر بھی آج مستعفی ہو جائیں گے۔ ایم کیو ایم کے اراکین اسمبلی نے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کو اپنے استعفے پیش کئے۔ اسپیکر نے ایم کیو ایم کے تمام اراکین سے فرداً فرداً تصدیق کرنے کے بعد استعفے الیکشن کمیشن کو بھیجنے کا اعلان کردیا۔

دوسری جانب ایم کیو ایم کے رہنما خواجہ اظہار الحسن نے متحدہ کے اراکین کے استعفے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانے کے پاس جمع کرا دیئے ہیں۔ خواجہ اظہارالحسن نے ایم کیو ایم کے 51 اراکین سندھ اسمبلی کے استعفے جمع کرائے، تمام اراکین کے استعفے ہاتھ سے لکھے ہوئے ہیں۔ خواجہ اظہار الحسن کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کے اراکین پارٹی قیادت کی ہدایت پر استعفے دے رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ کراچی آپریشن سمیت استعفے دینے کی بہت ساری وجوہات ہیں، حکومت کے خلاف نہیں بادشاہت کے خلاف استعفیٰ دے رہے ہیں۔

قومی اسمبلی میں ایم کیو ایم کے 24 جب کہ سینیٹ میں 8 اراکین ہیں، اس کے علاوہ صوبائی اسمبلی میں ایم کیو ایم کے راکین کی بڑی تعداد موجود ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here