ایم کیو ایم کا نیا کارنامہ

MQM resigned from assemblyاسلام آباد(تازہ ترین) متحدہ قومی موومنٹ کے اراکینِ قومی اسمبلی نےاستعفےپارلیمانی لیڈر ڈاکٹر فاروق ستارکوجمع کرادئیے۔ ایم کیوایم اراکین کی جانب سےاستعفےآج اسپیکرقومی اسمبلی کوجمع کرائےجائیں گے۔ ارکینِ پارلیمنٹ کی جانب سے کراچی میں کیے جانے والے آپریشن کے خلاف احتجاجاً استعفے دئیے گئے جو آج قومی و صوبائی اسمبلی میں جمع کرائے گئے ہیں ۔ استعفے دینے کا فیصلہ متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کی زیرصدارت قومی و صوبائی اسمبلی اور اراکین رابطہ کمیٹی کے ساتھ رات گئے ہونے والے اجلاس میں کیا گیا۔ رات گئے ہونے والے پارٹی کے اجلاس میں ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے متحدہ قومی مومنٹ کے قائد کا کہنا تھا کہ کسی بھی فورم پرایم کیو ایم کی بات نہیں سنی جارہی، استعفے دینے کےسوا کوئی راستہ نہیں رہا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here