تازہ ترین) متحدہ قومی موومنٹ نے اپنے کارکنوں کی گمشدگی پر بھارت سمیت 55 ممالک کے سفارتکاروں کو خطوط لکھ کر اپنے کارکنوں کے لیئے آواز اٹھانے کی اپیل کی ہے ۔ ایم کیو ایم کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ 29 جولائی کو ایم کیو ایم کے 12 کارکنوں کو کراچی سے حیدرآباد جاتے ہوئے گرفتار کیا گیا ، 8 افراد کو رہا کر دیا گیا تاہم 4 کارکن تاحال زیرحراست ہیں۔ خط میں 55 ممالک کے سفیروں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ معاملے کا نوٹس لیں اور اس سلسلے میں آواز بلند کریں ۔
خط بھیجنے کے معاملے پر ایم کیو ایم کے راہنماء وسیم اختر کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم ہر زیادتی پر تمام سفارتکاروں کو خط لکھ کر آگاہ کرتی ہے ، لہٰذا یہ معمول کی کاروائی ہے ۔