تازہ ترین) سندھ ہائی کورٹ میں متحدہ قومی مومنٹ کے قائد الطاف حسین کے نام سے منسوب یونیورسٹی کا نام تبدیل کرنے کے لئے درخواست دائر کر دی گئی ہے۔ حیدرآباد میں زیر تعمیر’الطاف حسین یونیورسٹی’ کا نام تبدیل کر کے ‘لیاقت علی خان یونیورسٹی’ نام رکھنے کے لئے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی ہے۔ درخواست سینئر صحافی مبشر لقمان کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔ جس میں موئقف اختیار کیا گیا ہے کہ الطاف حسین غداری کے مرتکب ہوئے ہیں اور کسی بھی تعلیمی ادارے کا نام ایک غدار کے نام سے منسوب کرنا تعلیم اور ملک کی توہین ہے۔