محمد احمد کا وائٹ ہاوس دورہ

Muhammad ahmed visits white house

ٹیکساس(تازہ ترین) مسلمان طالب علم محمد احمدجس کو کچھ عرصہ پہلے اس بات پر گرفتار کر لیا گیا تھا کہ اس کے ٹیچر نے اس کی بنائی ہوئی گھڑی کو ٹائم بم سمجھ لیا تھا۔آج اْس محمد احمد نے وائٹ ہاؤ س کا دورہ کیا ہے۔صدر باراک اوباما نے خود اس محمد احمد کو وائٹ ہاؤس کے دورے کی دعوت دی تھی، باراک اوباما نے اب سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر محمد احمد کا نام نہیں لیا اور نام لکھے بغیر لکھا ہے کہ ایسے پر تجسس نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے نا کہ ان کی صلاحیتوں کو دبانا چاہیے،محمد احمد پچھلے ماہ گھڑی بنا کر اسکول لے گیا تھا مگر ٹیچر نے اسے ٹائم بم سمجھ کر گرفتار کرا دیا تھا۔ ناسا کی ٹی شرٹ پہنے اسکی ویڈیو منظرعام پر آئی تو امریکا بھر میں غم و غصے کی لہر دوڑگئی تھی۔

Leave a Reply