تازہ ترین) ملیئے پاکستانی نژاد یوکرینی ارب پتی محمد ظہور سے جنھوں نے روس میں اپنا اور اپنے ملک کا نام روشن کیا۔ کراچی سے تعلق رکھنے والے محمد ظہور تعلیم حاصل کرنے کے لیئے سکالرشپ پر روس گئے اور اپنی محنت سے روس کے چوٹی کے سرمایہ داروں کی فہرست میں اپنا نام درج کروانے میں کامیاب ہوگئے۔ اب وہ نہ صرف ارب پتی ہیں بلکہ یوکرین کے سب سے بڑے اخبار کے مالک بھی ہیں۔ علاوہ ازیں انھوں نے اس یونیورسٹی کو بھی خرید لیا ہے جہاں وہ کسی وقت تعلیم حاصل کیا کرتے تھے۔
محمد ظہور 2008ء تک سٹیل کے کاروبار سے منسلک رہے۔ لیکن بعد میں انھوں نے میڈیا، کھیل اور ہوٹلنگ کے شعبے میں بھی کامیابی کے جھنڈے گاڑے۔ لگژری گاڑیو ں کے شوقین محمد ظہور یوکرین کے علاوہ انگلینڈ کے بھی شہر ی ہیں۔ ان کی بیوی کا شمار یورپ کی ٹاپ سنگرز میں ہوتا ہے۔ محمد ظہور 2 جڑواں بیٹیوں کے باپ بھی ہیں۔