ملا عمر کے بعد اب ملا اختر منصور ۔۔۔

تازہ ترین) ملا عمر کی ہلاکت کے بعد افغان طالبان کی جانب سے  ملا اختر منصور کو نیاامیر مقرر منتخب کیا گیاہے۔  افغان طالبان کے نئے امیر کا انتخاب Now Mullah Akhtar Mansoor after Mullah Omer ایک نامعلوم مقام پر افغان طالبان شوری ٰ کے اجلاس میں ہوا۔  ملا اختر منصور کا تعلق افغانستان کے صوبے قندھار کے اسحاق زئی قبیلے سے ہے ۔ ملا عمر کے نائب ملا عبید اللہ کےپاکستان میں  گرفتار ہونے کے دوران 2 نائب منتخب کئے گئے جن میں ملا اختر منصور بھی شامل تھے ۔  ملا اختر کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ دھیمے مزاج کے مالک اور امن مذاکرات کے حامی ہیں۔

جبکہ دوسری طرف پاکستان کے دفتر خارجہ نے ہفتہ وار بریفنگ میں  افغان حکومت اور طالبان کے درمیان آج مری میں ہونے والے مذاکرات کے حوالے سے بتایا ہے کہ افغان امن  مذاکرات کا  دوسرا دور  افغان طالبان کی قیادت کی درخواست پر  فی الحال ملتوی کر دیا گیا ہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here