تازہ ترین) افغان طالبان گروپ نے دعوٰی کیا ہے کہ افغان طالبان کے سربراہ ملا عمر کو دو سال قبل ہلاک کر دیا گیا تھا۔ افغان ذرائع ابلاغ کے مطابق افغان طالبان کے الگ دھڑے کی جانب سے یہ دعوٰی کیا گیا ہے کہ ملا عمر کو دو سال قبل سینئر طالبان رہنمائوں نے اسی ماہ جولائی میں قتل کر دیا تھا تاہم قتل کی وجوہات ابھی تک منظر عام پر نہیں آئی۔