تازہ ترین) کراچی میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر نجی ٹی وی چینل سے منسلک صحافی جُنید سلیم کے بھائی کو قتل کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق مقتولہارون سلیم سے کورنگی بھٹائی کالونی میں موبائل چھیننے کی واردات کی گئی اور مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی ۔ فائرنگ سے ہارون سلیم شدید زخمی ہو گئے جنھیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تا ب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے ۔