الیکشن ٹریبیونل کے فیصلے پر بات کرتے ہوئے جہانگیر ترین نے کہا کہ آج عمران خان کے موقف کی 100 فیصد تائید ہوئی ہے،ڈھائی سال کی محنت کے بعد آج فیصلہ ہوا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن نظام ٹھیک کرنے کے لیے کالی بھیڑوں کو پکڑنا ہوگا،ڈھائی سال اسمبلی سے باہر رکھنے والوں کو سزا ہونی چاہیئے۔عمران خان نے کامیابی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ جہانگیر ترین نے طویل جدوجہد کے بعد کامیابی حاصل کی ہے۔جبکہ دوسری طرف ن لیگ نےدوبارہ الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا اور کہا کہ ایاز صادق اور صدیق بلوچ ٹریبونل میں فیصلہ چیلنج نہیں کریں گے بلکہ عوام کی عدالت سے رجوع کریں گے۔