لاہور (تازہ ترین) زرائع نے بتایا ہے کہ 8اگست بروز ہفتہ، پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قاسم ضیا کو پنجاب نیب نے گرفتار کر لیا۔ نیب حکام کا کہنا ہے کہ قاسم ضیا پر شہریوں سے کروڑوں روپے کے فراڈ کا الزام ہے۔ پنجاب نیب نے عدالت سے قاسم ضیا کا 14 دن کا جسمانی ریمانڈ بھی حاصل کر لیا ہے۔