اہم سیاسی اور فوجی شخصیات کے خلاف نیب سپریم عدالت میں

تازہ ترین)  نیب نے گزشتہ روز سپریم کورٹ میں  کرپشن سکینڈلز کی نئی لسٹ پیش کردی ہے ۔ جس کے مطابق 29 نئے سکینڈلزبھی شامل تفتیش کیےگئےNAB report list of 29 scams in Supreme Court  ہیں۔ نیب کی پہلی لسٹ 150 سکینڈلز پر مشتمل تھی جس میں 568 بلین روپے کی خرُد بُرد کا الزام عائد کیا گیا تھا۔   جبکہ کل پیش کی جانے والی لسٹ 29 سکینڈلز پر مشتمل ہے اور  اس میں 4 بلین روپے کی کرپشن کا ذکر ہے ۔

جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا بینچ  نیب میں کرپشن کیسز  کی سماعت کر رہاہے ۔ لسٹ میں اہم سیاسی اور فوجی شخصیات شامل ہیں ، جن میں  وزیراعظم نواز شریف ،  2 سابقہ وزرائے اعظم  یُوسف رضا گیلانی اور راجہ پرویز اشرف ،  ایک قائم مقام وزیراعظم  چوہدری شجاعت حُسین، سابق صدر آصف علی زرداری ، وزیر خزانہ اسحاق ڈار، سابق وفاقی اور صوبائی منسٹرز اورسینئر بیوروکریٹس شامل ہیں۔  ان کے علاوہ لیفٹیننٹ جنرل خالد مُنیر، ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل  مظفر اور نجیب اللہ خان کے نام بھی سرفہرست ہیں۔

Leave a Reply