نندی پور منصوبہ،، پیداواری صلاحیت کم ہو کر220 میگاواٹ تک پہنچ گئی

تازہ ترین— نندی پور پاور پراجیکٹ تاحال مسائل کا شکار ہے –اس کے منصوبے میں کافی لاگت آ رہی ہے نندی power plantپور منصوبہ میں فنی خرابیاں ہیں اور بجلی پیدا کرنے میں بھی مشکلات کا سامنا ہے- وزارت پانی و بجلی کی طرف سے مسلسل دعووں کے باوجود نندی پور پاور پلانٹ اب تک اپنی پوری صلاحیت سے بجلی پیدا کرنے میں ناکام ہو گیا ہے۔ سارے دعوے وہی کے وہی ہیں–یہ  منصوبہ بجلی بہت زیادہ مہنگی پیدا کررہا ہے- وزارت پانی و بجلی منصوبے کی انتظامیہ کو ہٹانے کے باوجود پلانٹ کو پوری طرح آپریشنل نہیں کیاجاسکا جس سے اس پلانٹ پر بننے والی بجلی مزید مہنگی ہو رہی ہے اور اس پر نیپرا نے بھی تحفظات کااظہار کیا ہے – ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کی طرف سے جن لوگوں کو  ہٹایا گیا تھا ایم ڈی نندی پور کیپٹن (رٹائرڈ) محمود نے بھی ان خدشات کا اظہار کیا تھا کہ منصوبہ اپنی صلاحیت کے مطابق بجلی پیدا کرنے کی پوزیشن میں نہیں جب کہ گزشتہ روز وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف کا اپنے ٹویٹ میں ان کا کہنا تھا کہ نندی پور میں بحالی کے اقدامات کے باعث اس کی پیداواری صلاحیت کم ہو کر220 میگاواٹ تک رہ گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پچھلے ایک ہفتے کے دوران یہ منصوبہ صرف ایک دن اپنی پوری صلاحیت پر چل سکا اس کے بعد سے اب تک اس میں مسلسل فنی خرابیوں اور نقائص کے باعث پیداواری ہدف پورا نہیں ہو سکا۔ دوسری طرف نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی( نیپرا) نے بھی اس بارے میں اپنے خدشات کا اظہار کیا ہے کہ یہ پلانٹ جس قدر کم چلے گا اس سے بجلی پر اتنی ہی لاگت زیادہ آئے گی۔

Leave a Reply