ناسا نے سب کی پریشانی دور کر دی

امریکہ (تازہ ترین)ناسا نے دنیا کے اندھیرے میں ڈوبنے کی خبروں کو غلط قرار دیتے ہوئے ان کی تردید کردی ہے۔تفصیلات کے مطابق امریکی خلائی NASA rejected false rumorsادارے ناسا نے تمام خدشات اور افواہوں کی تردید کردی ہے کہ زمین کو کسی چیز سے کوئی خطرہ نہیں، کوئی سیارہ زمین پر اثر انداز نہ ہوگا، ناسا نے اپنی ویب سائٹ پر ایک وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ انٹرنیٹ پر زیر گردش ایسی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔جس میں یہ دعویٰ کیا جارہا ہےکہ ستمبر کی پندرہ تاریخ سے انتیس تاریخ تک دنیا تاریکی میں ڈوب جائے گی۔ناسا کا کہنا ہے کہ اس سے قبل دوہزار گیارہ میں نام نہاد قیامت اور دوہزار بارہ اور پھر دسمبر دوہزار چودہ میں مایان کلینڈر کے ختم ہونے پر دنیا کے خاتمے کے دعوے بھی غلط ثابت ہوئے ہیں

Leave a Reply