ناسا نے سیلفی جاری کر دی۔

امریکہ(تازہ ترین)امیریکی  خلائی ایجنسی ناسا نے ’کیوروسٹی‘ نامی مریخ گاڑی کی کھینچی ہوئی اپنی تصویر یعنی ’سیلفی‘ جاری کی ہے۔تفصیلات کے مطابقNASA released the selfie ناسا ہر اس جگہ متعدد تصاویر لینے کی کوشش کرتا ہے جہاں کیوروسٹی مریخ کی سطح پر ڈرلنگ کرتی ہے۔کیوروسٹی نے یہ تازہ تصاویر ’بک سکن‘ کے مقام پر لی ہیں۔ یہ مقام اس مشن کے ہدف کی ساتویں چٹان ہے جہاں سے اسے تجزیے کے لیے نمونے فراہم کرنے ہیں۔ یہ تصاویر اس سے قبل بھیجی گئی تصاویر سے مختلف ہیں اور یہ نچلے زاویے سے لی گئی ہیں۔ کیوروسٹی نے یہ تصویر ایسے ہی لی جیسے کوئی انسان کیمرا ہاتھ میں پکڑ کر اور بازو لمبا کر کے اپنی سیلفی لیتا ہے۔ کیمرے نے تصویر لینے کے لیے کیمرے کا ’ماہلی‘ نامی عدسہ استعمال کیا۔ عام طور پر یہ عدسہ چٹانوں میں معدنیات کو قریب سے سمجھنے یا جانچنے کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ لیکن اسے بہت دور واقع چیزوں پر بھی مرکوز کیا جا سکتا ہے۔

Leave a Reply