بحری مشقوں کا آغاز

تازہ ترین) بھارت، جاپان اور امریکہ کی طرف سے خلیج بنگال میں بحری مشقوں کا آغاز کردیا گیاہے جس سے چین میں کافی تشویش پائی جاتی ہے۔naval exercises

بھارتی حکومت کا کہنا ہے کہ بھارت، جاپان اور امریکہ اب ہر سال ہی  ایسی مشترکہ مشقوں کا انعقاد کریں گے۔ اس سے قبل بھارت نے   2007ء میں اپنے پانیوں پر کثیر القومی جنگی مشقیں منعقد کیں تھیں جس سے چین میں تشویش پائی جارہی ہے۔   واضح رہے کہ چین میں کچھ لوگ اسے امریکی قیادت میں نیٹو طرز کا سکیورٹی اتحاد بھی سمجھ رہے ہیں۔

ہفتہ بھر جاری رہنے والی مشقوں کے لیئے امریکہ کی طرف سے  طیارہ بردار جہاز ” یو ایس ایس تھیوڈور روزویلٹ” اور جوہری توانائی سے چلنے والی آبدوز بھی شامل ہیں۔ بھارتی بحریہ کا کہنا ہے کہ ان مشقوں میں ہر قسم کے داؤ پیچ کی مشق کی جائے گی۔  بھارتی بحریہ کے ترجمان کے مطابق ان مشقوں میں سب کچھ شامل ہے۔  ان میں انسدادِ بحری قزاق ، جہازوں پر چڑھنا، تلاشی لینا اور قبضہ  کرنا  سب شامل ہیں۔

Leave a Reply