کراچی (تازہ ترین) وزیراعظم ایک روزہ دورے پر کراشی پہنچ گئے ۔تفصیلات کے مطابق وزیرِاعظم نواز شریف نے کے ٹو منصوبے کنکریٹ پورنگ کا افتتاح کر دیا۔انھوں نے کہا کہ آج پاکستان کی تاریخ کا اہم دن ہے،2013 میں کے ٹواور تھری منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا اور آب منصوبے کے آغاز کا لمحہ آپہنچا ہے۔انھوں نے چین سے آئے مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاک چین منصوبے کی تکمیل پاچین دوستی کا ثبوت ہے۔ملک سے لوڈ شیڈنگ اور دہشت گردی کا خاتمہ کرناہمارا سب سے پہلا مقصد ہے۔نیشنل ایکشن پلان پرموثر طریقے سے عمل در آمد جاری ہے