اسلام آباد(تازہ ترین)وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان ہر الیکشن میں دھاندلی کی باتیں کرتے ہیں ان کا کہنا تھا کہ میں ان کے لیے دعا کرتا ہوں کہ اللہ ان کو ہدایت دے وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ دھاندلی کی باتوں پر اتنا کہوں گا کہ اللہ پاک ان کو ہدایت دے۔ بلدیاتی انتخابات میں مسلم لیگ ن پر بھروسہ کرنے پر پوری قوم کا شکرگزار ہوں۔ پوری قوم مسلم لیگ عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے اور کامیابی کے بعد اور زیادہ محنت کرنی ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے بلدیاتی انتخابات میں کامیابی پر قوم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ عوام کے مسلم لیگ ن پر اعتماد کرنے پر ان کا شکرگزار ہوں ۔انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں کامیابی عوام کے ووٹوں سے ملی،عوام کی جانب سے مسلم لیگ ن کو کامیاب کروانے پر قوم کا مشکور ہوں ۔چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی جانب ےس دھاندلی کے الزامات سے متعلق وزیراعظم کاکہنا تھا کہ عمران خان کی دھاندلی کی باتوں پر اتنا کہوں گا کہ اللہ پاک ان کو ہدایت دے۔ میں عوام کا شکر گزار ہوں کہ عوام ہم پر اعتماد کرتی ہے-