امریکہ روانہ

تازہ ترین) وزیراعظم  پاکستان  میاں محمد نواز شریف آج دورہ امریکہ کے لیئے روانہ ہوں گے۔ وزیر اعظم نواز شریف امریکی صدر اوباما کی دعوت پر4 روزہ دورہ امریکہ کے لیئے روانہ ہوں گے۔  میاں محمدnawaz and obama نواز شریف پہلے لندن اور منگل کو لندن سے اسلام آباد پہنچیں گے۔  دورے کے دوران سول نیوکلیئر تعاون ، خطے کی سکیورٹی  کی صورتحال اور پاک امریکا سٹریٹجک تعلقات پر خصوصی بات  چیت ہوگی۔ دورے کے شیڈول میں صدر اوباما کے ساتھ کانگریس اور سینیٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹیوں سے ملاقاتیں بھی شامل ہیں۔  روانگی سے قبل   بیان میں وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان کی ایٹمی صلاحیت بیرونی جارحیت کے خلاف  مضبوط  دفاعی حصار ہے۔ ذمہ دار ایٹمی ریاست ہونے کے ناطے جوہری اثاثے محفوظ ہاتھوں میں ہیں۔  پاک امریکا تعلقات درست سمت پر گامزن ہیں، دونوں ممالک کے درمیان سٹریٹجک ڈائیلاگ فریم ورک کا دائرہ وسیع کرنا چاہتے ہی نیز آپریشن ضرب عضب کی شاندار کامیابی ہمارے عزم کی عکاس ہے۔ دوسری جانب دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کے دورہ امریکا کا مقصد دوطرفہ تعلقات کا فروغ ہے۔ امریکا نے پاکستان سے کوئی مطالبہ کیا ہے اور نہ ہی کسی ڈیل پر بات ہوگی۔

Leave a Reply