بجلی کی قیمت ،نیپرا نے خوشخبری سنا دی

اسلام آباد(تازہ ترین )نیپرا نے بجلی 2روپے88پیسے سستی کرنے کا نوٹی فی کیشن جاری کر دیا۔تفصیلات کے مطابق نیپرا کی طرف سے جاری نوٹی فکیشن میں

بجلی تقسیم کار کمپنیوں کمپنیوں کوہدایت کی گئی ہے کہ وہ نومبر کے بجلی بلوں میں صارفین کو یہ ریلیف منتقل کریں۔نوٹی فکیشن کے مطابق ماہانہ 300یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے گھریلو صارفین اور تمام زرعی صارفین کو یہ ریلیف نہیں ملے گا ، نیپرا فیصلے کا اطلاق کے الیکٹرک کے سوا ملک بھر کی بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے صارفین پر ہو گا۔ نیپراکی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا کہ قیمت میں کمی سے صارفین کو 24ارب سے زائد کا فائدہ ہو گا۔

 

 

 

Leave a Reply