تازہ ترین) بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان مہندر سنگھ دھونی کو قیادت سے ہٹانے کی خبریں ایک مرتبہ پھر گردش کرنے لگی ہیں۔ مہندر سنگھ دھونی کی بحیثیت کھلاڑی ٹیم میں شمولیت پر سوالات اٹھاتے ہوئے سلیکٹرز سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ ان کے ٹیم میں کردار کا از سرِ نو جائزہ لیں۔ سلیکٹرز کو دھونی کے ٹیم میں بحیثیت کپتان نہیں بلکہ بحیثیت کھلاڑی کردارپر غور کرنا ہو گا کہ وہ کس طرح کی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب دھونی کو قیادت سے ہٹانے کی بات کی گئی ہو بلکہ اس سے قبل ورلڈ کپ 2015 میں کے سیمی فائنل میں بھی ہندوستانی ٹیم کی شکست کے بعد دھونی کو قیادت سے ہٹانے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ اگرکر کا کہنا تھا کہ دھونی ہندوستان کے بہترین کھلاڑی رہے ہیں لیکن ہم انہیں پر بوجھ بنتے ہوئے دیکھنا نہیں چاہتے، ہم چاہتے ہیں وہ زیادہ بہتر کارکردگی دکھائیں۔ انہیں بار بار ناکامیوں کے باوجود صرف اس بنیاد پر ٹیم میں برقرار نہیں رکھا جا سکتا کہ وہ ماضی میں شاندارپرفارمنس دیتے رہے ہیں۔
جنوبی افریقہ سے ایک روزہ میچ کی سیریز کے بعد دھونی کی جگہ ویرات کوہلی کو کپتان مقرر کرنے کا مشورہ بھی دیا گیا ہے۔