فیس بک کے بارے میں جانیے

 نیو یارک — تازہ ترین—  فیس بک تو آج کل ہر ایک کا استعمال بن چکی ہے اور نوجواں کیا بچے بھی ابfacebook فیسبک استعمال کرتے ہیں لیکن کیا اس بارے میں جانتے ہیں کہ آپ جو کچھ بھی فیسبک پر سرچ کرتے ہیں وہ ریکارڈ میں رہتا ہے اس کی ہسٹری ویب سائٹ پر محفوظ رہتا ہے-

لیکن فیس بک صرف یہی نہیں کرتا بلکہ آپ کے روئیے پر بھی نظر رکھتا ہے کہ آپ کس طرح کی پوسٹ کر رہے ہیں، کس طرح کی پوسٹ لائیک کر رہے ہیں اور ان پر کمنٹس کر رہے ہیں۔ غرض گوگل کی طرح فیس بک بھی آپ کے ہر اقدام پر نظر رکھتا ہے۔

 اس سب کے پیچھے فیس بک کا مقصد صرف آپ کو سرچ کرنے میں آسانی فراہم کرنا ہے۔ یہ سب کچھ آپ ایکٹیوٹی لاگ میں دیکھ سکتے ہیں- آپ جو نام ایک بار سرچ کرتے ہیں وہ فیس بک اپنے پاس محفوظ کر لیتا ہے، دوسری بار جب کبھی آپ وہ نام دوبارہ سرچ کرنا چاہتے ہیں تو پہلا حرف درج کرنے پر ہی آپ کے سامنے سارا ڈیٹا سامنے آجاتا ہے-

 اپنے فیس بک پیج پر سرچ بار میں کلک کریں۔ بار کے نیچے نتائج کی فہرست نکل آئے گی۔ اس فہرست کے بالکل اوپر دائیں طرف ایڈیٹ سرچز (ایڈٹ سرچز)کا آپشن آپ کو نظر آئے گا۔ اس پر کلک کرنے سے آپ کے سامنے نئی سکرین اوپن ہوجائے گی جس پر سب سے اوپر کلیئر سرچزکا آپشن ہو گا۔ اس کے ذریعے آپ اپنی ہسٹری کو ختم کر سکتے ہیں

Leave a Reply