،،،،،،،،سفر کرنے میں کوئی مشکل ہی نہیں رہی

تازہ ترین— انٹرنیٹ اور موبائل فون کی دنیا میں ایک اور نیا انقلاب آیا ہے کہ انٹرنیٹ اور موبائل فون ایپلی کیشنtaxi services in pakistan کے ذریعے ٹیکسی کی بکنگ بین الاقوامی ،،اوبر ،، اب پاکستان میں شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اس کے ذریعے لوگوں کو  سفر کرنے کی سہولت آسان ہو گی کیوکہ لاہور میں ٹراسپورٹ سسسٹم کی کمی ہے –

دبئی میں اوبرکے  ترجمان شادن عبدالطیف نے کا کہنا تھا کہ اس وقت اوبر اپنی سروس کا آغاز صرف لاہور میں کرے گی۔لاہور میں پبلک ٹرانسپورٹ کی سہولیات ناکافی ہیں اور اس کمی کو ہم اپنی سروس کے ذریعے پورا کرنا چاہتے ہیں – لوگوں کو  سفر  کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ اس کے لیے ہم نے پاکستان کے مختلف شہروں میں مقامی سرمایہ کاروں سے گفتگو کرنے کے بعد اس سروس کو پہلے لاہور شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اوبر سمارٹ فونز پر ایک ایپ کے ذریعے دستیاب ہے جس پر صارفین اپنا ایڈریس لکھیں گے جو ان کی درخواست اس علاقے میں موجود اوبر کے ڈرائیوروں کو موصول ہو گی جو صارفن کی خدمات  میں پیش پیش ہیں

حالیہ دنوں میں سمارٹ فونز کے استعمال میں کافی اضافے کے بعد اس ٹیکنالوجی کو ٹرانسپورٹ کے شعبے میں استعمال کرنے کا ایک رجحان سامنے آیا ہے جس میں اب بین الاقوامی کمپنیوں نے دلچسپی ظاہر کی ہے۔خواتین کے حوالے سے ہونے والے خدشات پر اوبر ٹیکسی سروس کی ترجمان شادن عبدالطیف نے کہا ہے کہ ہم ڈرائیورز کو ضروری جانچ پڑتال اور ساری متعلقہ معلومات کے بعد اور ہر طرح سے ان  کی چھان بین کے بعد ان کو رکھے گے تاکہ سفر کرنے والوں اور ان کی فیملی کو تسلی ہو-

۔

Leave a Reply