مصر نے منظور کر لیا۔

New law approved in Egyptقاہرہ(تازہ ترین)مصر نے دہشت گردی کے خلاف نئے قانون کی منظوری دے دی ہے جسے میڈیا پر قدغن لگانے کے مترادف قرار دیا جا رہا ہے دہشت گردی کے خلاف نئے قانون کی منظوری صدر عبدالفتح السیسی نے دی۔نئے قانون کے تحت کسی بھی دہشت گرد حملے کی غلط رپورٹنگ کرنے والوں پر بھاری جرمانے کے علاوہ انہیں ملازمت سے برطرف بھی کیا جاسکے گا۔نئے قانون کے تحت، غلط رپورٹنگ پر کم از کم دو لاکھ پاﺅنڈ اور زیادہ سے زیادہ پانچ لاکھ پاﺅنڈ تک جرمانہ عائد کیا جاسکے گا۔ دوسری جانب، ناقدین نے اس نئے قانون کو میڈیا پر قدغن لگانے کے مترادف قرار دیا ہے۔

Leave a Reply