عمرہ کروانے والی کمپنیوں کے لئے قوانین۔ خلاف ورزی کرنے والے ہوٹلز کو بلیک لسٹ میں شامل کیا جائے گا

تازہ ترین—سعودی حکومت کی جانب سے 2016 میں عمرہ کے لیے نئے قوانین بتا دئے گئے ہیں-ان خلاف ورزی کرنے والوں کےumrah packages خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا- سعودی وزارت حج نے یکم صفر سے عمرہ سیزن 2016کا آغاز کر دیا ،پاکستا ن سے ویزہ اپروول 5صفر سے شروع ہونے کا امکان ،سعودی حکومت نے سعودی عمرہ کمپنیوں کی گارنٹی بڑھا دی سعودی عمرہ کمپنیوں نے پاکستانی ایاٹا کمپنیوں کی گارنٹی دوگنا کرتے ہوئے دو لاکھ ریال کر دی نئے عمرہ سیزن میں 45سال کی خاتون کا ویزہ بغیر محرم لگ سکے گا، 40سال سے چھوٹے افراد کے عمرہ ویزے پر پابندی بر قرار رہے گی سعودیہ میں عمرہ ویزہ پر جا کر چھپ جانے والوں کے لیے قانون میں مزید سختی کر دی گئی ،عمرہ ویزہ پر زیادہ دی تک ٹھرنےکی صورت میں یا غائب ہونے پر ویزہ دینے والی سعودی کمپنی بلیک لسٹ میں شامل ہو گی جبکہ پاکستانی ایاٹا کمپنی کو ایک لاکھ ریال جرمانہ ہو گا عمرہ سیزن 2016میں مکہ مدینہ میں ہوٹل میں رہائش کے بغیر عمرہ ویزہ نہیں لگے گا ،سعودی حکومت نے عمرہ سیزن 2014-15میں قوائد کی خلاف ورزی کرنے پر 7بڑی سعودی عمرہ کمپنیوں ان کے کام سے روک دیا ہے نئے عمرہ سیزن میں قوائد میں مزید سِختی کی جائے-

 پاکستانی ایاٹا کمپنیوں کی گارنٹی ایک لاکھ ریال تھی اس کو دو لاکھ کر دیا گیا ہے ،عمرہ سیزن2016میں صرف عمرہ ویزہ نہیں مل سکےMadina Munavra گا مکہ مدینہ میں ہوٹل لینا لازمی قرار ہو گا عمرہ ویزہ کی اپروول ،مصنف ہوٹل کا نام ڈالنے کی صورت میں آئے گی ،سعودی حکومت کے منظور کردہ ہوٹلزجو بھی عمرہ زائرین حاصل کریں گے اس کی تفصیل اپروول میں فیڈ کرنا ضروری ہو گا ورنہ ای نمبر جاری نہیں ہو گا گزشتہ سال تک غیر رشتے دار خواتین کا خالہ وغیرہ رشتے دار ظاہر کر کے 40سال سے چھوٹے نوجوان عمرہ ویزہ حاصل کر لیتے تھے اس سال غیر حقیقی محرم زبردستی محرم بنانے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے 40سال سے چھوٹے افراد حقیقی ماں ،بہن،بیگم کے ساتھ جا سکیں گے ،سعودی حکومت نے عمرہ کے لیے آنے والوں کے لیے حرمین شریفین میں داخلے کے لیے عبایا کی شرط لازمی قرار دے دی ہے بے پردگی پر سختی سے پابندی عائد کر دی گئی ہے ،عمرہ ویزہ اور حج کے لیے پاسپورٹ بنانے والی خواتین کو سر ڈھانپ کر تصویر بنانے کی ہدایت کی گئی ہے نئے عمرہ سیزن میں عمرہ ویزہ جاری کرنے والی کمپنیاں عمرہ زائرین کی سعودیہ آمد اور واپسی تک تمام مراحل تک کی ذمہ دار ہوں گی-

 شیڈول فیڈ کرنا ضرورہی ہو گا،سعودی عمرہ کمپنیاں کے افراد پاکستان سے جانے والے عمرہ زائرین کے پاسپورٹ جدہ اور مدینہ ائیرپورٹ پر قبضے میں لیں گی اور پاکستان واپسی یقینی بناتے ہوئے ائیرپورٹ پرپاسپورٹ زائر کو دے کر وطن روانہ کریں گی ،ویزہ نئے سیزن میں ایک ماہ کا لگے گا 28دن تک عمرہ زائرسعودیہ میں قیام کر سکے گا ،عمرہ قوائد میں کہا گیا ہے پاکستان سے جانے والے عمرہ زائرین جو ہوٹل لیں گے اسی میں رہنے کے پابند ہوں گے ہوٹل تبدیل نہیں کر سکیں گے عمرہ زائرین کا جانے اور آنے کی کنفرم ٹکٹ کے بغیرروانگی نہ ہو سکے گی۔

Leave a Reply