نیا تعمیراتی منصوبہ برج خلیفہ کا ریکارڈ توڑنے کوہے

تازہ ترین) دبئی کے برج خلیفہ کے بعد اب ایک اور تعمیراتی شاہکار سابقہ تمام ریکارڈ توڑنے کو ہے ۔ دبئی کے ڈویلپر میدان نے اپنے نئے منصوبے کا اعلانNew Mega Project in Dubai after Burj Khalifa کیا ہے جس کا نام ” میدان ون ” رکھا گیاہے ۔ نئے میگا پراجیکٹ کا رقبہ 50 لاکھ مربع میٹر پر مشتمل ہو گا اور یہاں 78،300 افراد کے رہنے کی گنجائش ہو گی ۔ سکینگ کے شوقین افراد کے لیئے یہاں دنیا کی سب سے بڑی سکی سلوپ  بھی تعمیر کی جائے گی۔  اس شاہکار منصوبے میں کھیلوں کے لیئے 25 ہزار مربع میٹر جگہ مختص کی گئی ہے ۔  جبکہ شاپنگ مالز اس ماڈل پر بنائیں جائیں گے کہ سردیوں میں ان کی چھتوں کو ہٹایا جا سکے ۔  میگاپراجیکٹ کا پہلا فیز 2020 سے پہلے تک مکمل کر لیا جائے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here