پانی محفوظ کرنے کا انوکھا طریقہ

new method to save waterلاس اینجلس (تازہ ترین) امریکہ کہ ریاست کیلی فورنیا میں پانی کو محفوظ کرنے اور قحط کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے انوکھا طریقہ کار دریافت کیا گیا ہے۔ یہ انوکھا طریقہ سیاہ رنگ کی گیندوں سے پانی کو محفوظ کرنا ہے۔ یہ تجربہ کیلی فورنیا میں پانی کے ذخیرہ کو سوکھنے سے بچانے کے لیے کیا جا رہا ہے۔ ماہرین نے قحط سالی سے بچاؤ کے لیے یہ منفرد طریقہ ڈھونڈا ہے۔ پانی کے ذخیرے پر کیمیکل ٹریٹمنٹ کے بعد پلاسٹک کی بیس ہزار گیندیں پھیلا دی گئی ہیں تاکہ سورج کی شعاعوں کے پڑنے سے پانی خشک نہ ہو سکے اور اسے سورج کی تپش سے بچایا جا سکے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس طریقہ سے سالانہ تین سو ملین گیلن پانی ذخیرہ کیا جاسکتا ہے۔ یہ سیاہ گیندیں بیس سال تک کار آمد ثابت ہو سکتی ہیں جس پر فی گیند صرف چھتیس سینٹس لاگت آئی ہے۔ اس طریقےسے پانی کو جانوروں سے بھی محفوظ رکھا جا سکے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here