گوگل کا نیا سربراہ کون؟

New owner of Googleتازہ ترین گُوگل کی نئی کمپنی ’الفابیٹ‘ بننے کے بعد اس میں اعلیٰ سطح پر اہم انتظامی تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ سندر پِچائی ترقی پانے کے بعد گوگل کے سربراہ بن گئے ہیں۔ یپچائی کی اپنی کہانی بھی قابلِ ذکر ہے اور جس طرح گوگل میں انھوں نے ترقی کی ہے اس سے ٹیکنالوجی کی عالمی مارکیٹ میں بھارت نے اپنے لیے جو جگہ بنائی ہے اُس کی توثیق ہوتی ہے۔ دوسری طرف نام نہاد ’امریکی خواب‘ کی بھی ایک بار اور یاد دہانی ہو جاتی ہے۔پچائی کی جائے پیدائش بھارتی شہر چینئی ہے اور وہیں سے اُنھوں نے اپنی ابتدائی تعلیم بھی حاصل کی۔ اپنے سکول کی کرکٹ ٹیم کے کپتان بھی رہے اور اُن کی قیادت میں اس ٹیم نے علاقائی مقابلوں میں کامیابی بھی حاصل کی۔ ُنھوں نے 2004 میں گُوگل میں ملازمت شروع کی۔ اُن کی زیرِ نگرانی گُوگل نے جو اہم مصنوعات تیار کیں ان میں گُوگل کا ویب براؤزر ’کروم‘ اور موبائل فون میں استعمال ہونے والا آپریٹنگ سسٹم اینڈروئڈ شامل ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here