واشنگٹن (تازہ ترین) چاند کی خوبصورتی کا راز فاش ہو گیا۔ ناسا نے سیٹلائٹ سے حاصل کردہ چاند کی نئی تصویر جاری کر دی جس میں اس کا چہرہ مرجھایا ہوا ہے۔ چاند کو حسن کی علامت سمجھا جاتا ہے اور اکثر موقعوں پر خوبصورتی کو چند سے مشابہت دی جاتی ہے۔ مگر ناسا کی جاری کردہ تصویرکے مطابق تو چاند کے روشن چہرہ کا حسن ماند پڑ گیا اور اس کی بد نمائی سامنے آگئی۔اس تصویر میں روشنی کا چمکتا گولا نظام شمسی کی خوبصورتی میں ایک داغ کی ماند دکھائی دیا۔ لاکھوں میل دور سے چاند کی تصویر اس وقت اتاری گئی جب وہ زمین کے گرد چکر لگا رہا تھا۔ سورج کی شعاعوں کا سایہ اس پع اس طرح پڑا کہ اس کا روشن چہرہ سیاہ دکھائی دیا۔