تازہ ترین)بجلی کے بحران سے تنگ گلگت کی عوام کے لئے وزیرِاعظم نے اعلان کیا ہے کہ بجلی کے بحران کو بہت جلدی ختم کر دیں گے وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ میر غضنفر بطور گورنر اپنے فرائض احسن طریقے سے سر انجام دیں گے۔ انہوں نے کہا ان کی خدمات اپنے علاقہ کے لئے باعث فخر ہے۔ انہوں نے کہا ان کی بطور گورنر تقرری خوشی کا باعث ہے۔ زلزلہ متاثرین سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا میری خواہش ہے کہ یہاں آ کر مسائل خود دیکھوں۔ انہوں نے کہا میں الیکشن سے پہلے بھی یہاں آیا اور اس کے بعد بھی آتا رہا اور آئندہ بھی خدمت کے جذبے کے ساتھ آتا رہوں گا۔ انہوں نے کہا جمہوریت یہاں بھی مضبوط ہو اس لئے ہم نے فاٹا اور یہاں کے لئے اصلاحاتی کمیٹی بنائی ہے۔ گلگت کے لوگ بہت سے مسائل میں گھرے ہوئے ہیں۔ گلگت بلتستان کی خوشحالی کے لئے سب پر عزم ہیں۔ ماضی میں گلگت بلتستان کو نظر انداز کیا گیا۔ کاش ماضی میں بھی اس خطے پر توجہ دی جاتی۔ انہوں نے کہا پاک چین اقتصادی راہداری سے یہ خطہ لاہور اور کراچی سے بھی زیادہ خوشحال بن جائے گا۔ انہوں نے کہا سڑکوں کے بننے سے فاصلے کم ہوتے ہیں اور دل آپس میں ملتے ہیں۔ انہوں نے کہا یہاں جیٹ سروس بھی ہونی چاہئے۔ سکردو گلگت شاہرہ پر جلد کام شروع ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا بجلی کے منصوبوں پر کام ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا بھاشا ڈیم اس خطے میں تعمیر ہو رہا ہے اور وہ تربیلا ڈیم سے بھی بڑا ہو گا۔ انہوں نے کہا دہشتگردی اور بجلی کا بحران بہت جلد ختم کر دیں گے۔ انہوں نے کہا زلزلہ میں ہونے والے نقصان کا بڑا دکھ ہے اور میں نے ہدایت کی ہے ان کی بحالی کا کام جلد کیا جائے۔