ایسا سمارٹ فون جس کی آپ کو تلاش تھی

تازہ ترین: ایسا سمارٹ فون جس کی آپ کو تلاش تھی جو آپ کی تمام ضروریات  کے مطابق ہے- جس میں ہر طرح کے فیچرز ہونے کےsmartphone ساتھ ساتھ ایسا فون  جسکا اب ٹوٹنے کا بھی ڈر نہیں ہے جی ہاں اب ایسا اسمارٹ فون سامنے آیا ہے جس پر سے ٹرک بھی گزر جائے تو بھی اسے کچھ نہیں ہوتا۔یہ ہے موٹرولا کا موٹو ایکس فورس اسمارٹ فون جسے گزشتہ دنوں متعارف کرایا گیا تھا۔موٹرولا کا دعویٰ ہے کہ اس نے فون کی 5.4 انچ کی کبھی ٹوٹنے والی اسکرین کی تیاری پر تین سال لگائے -سب سے پہلے تو موٹرولا فون کو ہاتھ سے فرش پر گرایا گیا مگر اس پر خراش تک نہیں آئی پھر اسے کچھ بلندی سے پھینکا گیا تو بھی کچھ نہیں بگڑا۔

اسی طرح گلیوں میں پختہ سڑک پر اسے پوری طاقت سے مارا گیا مگر اس بار بھی کچھ نہ ہوسکا اور بس معمولی سا ڈینٹ ہی پڑسکا۔دیگر تجربات میں چابیوں کو اسکرین پر مارنا، سیڑھیوں سے گزارنا اور اسٹیل کے ساتھ رگڑنے پر بھی ڈیوائس معمول کے مطابق کام کرتی رہی۔اب سمارٹ فون گر بھی جائے تو کوئی ڈر نہیں س پر سے ٹرک کو سست رفتار یسے گزارا گیا مگر اس کی اسکرین ٹھیک رہی تو اسے دوبارہ گزارا گیا مگر پھر بھی اسکرین خراش سے پاک رہی۔موٹو ایکس فورس کے 32 جی بی ورڑن کی قیمت 624 اور 64 جی بی ورڑن کی قیمت 720 ڈالرز ہے۔اس میں کوالکوم اسنیپ ڈراگون 810 پروسیسر اور 21 میگا پکسلز کا رئیر جبکہ پانچ میگا پکسلز کا فرنٹ کیمرہ ہے۔ جیسےچاہے اس کو استعمال کریں اگر گر بھی جائے تو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے

Leave a Reply