سمارٹ فون میں نئے فیچرز متعارف

تازہ ترین: سمارٹ  فون استعمال کرنے والوں کے لیے ایک اور خوشخبری ہے سیم سنگ کا سمارٹ فون بھی لوگ زیادہ  استعمال کرتےsmart phone apps ہیں  آج کل مختلف کمپنیوں نے نئے سےنئے سمارٹ فون متعارف کروائے ہیں جس میں بہت سارے فیچرز دیئے گئے ہیں سیم سنگ نے ایک ایسا سمارٹ فون متعارف کروایا ہے جسے صارف چھوئے بغیر صرف اپنی آنکھوں سے کنٹرول کر سکتے ہیں۔ گیلیکسی ایس فور سے پہلے سیم سنگ کا ممتاز فون ایس تھری تھا، جس کے اب تک چار کروڑ سے زائد سیٹ فروخت ہو چکے ہیں۔  نیویارک میں ایک پرتعیش تقریب میں جنوبی کوریائی کمپنی نے فون کی بیک وقت دو مختلف کیمروں سے تصویریں لینے کی صلاحیت کا بھی مظاہرہ کیا۔ تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ سیم سنگ موبائل مصنوعات کے میدان میں ایپل کا سب سے بڑا  سیل  ہے۔

گیلیکسی ایس فور اپریل کے اواخر تک مارکیٹ میں فروخت کے لیے پیش کر دیا جائے گا۔ کمپنی کے موبائل کمیونیکیشن کے سربراہ جے کے شن نے کہا کہ یہ فون 155 ملکوں میں دستیاب ہو گا۔ تعارفی تقریب کے دوران فون کی اہم خصوصیات اجاگر کی گئیں۔ ان میں سب سے اہم چیز فون کو چھوئے بغیر اسے کنٹرول کیے جانے کی صلاحیت تھی۔  ’سمارٹ پاز‘ ٹیکنالوجی کی مدد سے صارف اگر سکرین سے نظریں ہٹا لے تو فون میں چلنے والی ویڈیو وہیں رک جائے گی۔ اس کے علاوہ ’سمارٹ سکرول‘ صارف کی آنکھوں اور کلائیوں پر نظر رکھتا ہے اور ای میل اور دوسرے صفحوں کو سکرین چھوئے بغیر سکرول کر سکتا ہے۔ ٹیلی کام کے ماہر ارنسٹ ڈوکو کہتے ہیں، ’آنکھوں کے ذریعے ویڈیو کنٹرول کرنے اور صفحات کو سکرول کرنا بہت عمدہ ہے۔ وہ لوگ جو ٹرینوں میں سفر کرتے ہیں ان کے لیے یہ اچھا فیچر ہے جس کی مدد سے گیلیکسی ایس فور دوسرے فونز سے ممتاز نظر آئے گا۔
تاہم فورسٹر ریسرچ کے چارلز گولون کہتے ہیں کہ قسماقسم کے نئے فیچرز کی وجہ سے بعض صارف الگ تھلگ ہو جائیں گے۔ انھوں نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا، ’سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ یہ چیزیں کتنے لوگ استعمال کریں گے۔ ’اس میں کوئی شک نہیں کہ یہ بہت جدید ٹیکنالوجی ہے لیکن معلوم نہیں کہ لوگ اس میں دلچسپی لیں گے بھی یا نہیں۔  افتتاحی تقریب میں دکھایا گیا کہ ایک فون انگریزی سی چینی زبان میں اور چینی سے انگریزی میں ترجمہ کر سکتا ہے۔دہرے کیمروں کی مدد سے فون کے آگے اور پیچھے کی بیک وقت تصاویر لی جا سکتی ہیں، اور اس میں تصویر لینے والے کو بھی شامل کیا جا سکتا ہے۔ کیمرے کے پیچھے والا کیمرا 13 میگا پکسل کا ہے جب کہ سامنے والا کیمرا دو میگا پکسل کی تصاویر کھینچ سکتا ہے۔ فون کی سکرین پانچ انچ ہے اور یہ ایس تھری سے تھوڑا سا ہلکا اور پتلا ہے۔ سکرین میں سیم سنگ کی HD AMOLED استعمال کی گئی ہے جو ایس تھری کی ریزولوشن سے بہتر ہے۔

Leave a Reply