عوام کے لئے نیا ٹیکس تیار

New tax ready for people

اسلام آباد(تازہ ترین) قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات کے اجلاس میں عوام کے لئے نیا ٹیکس تیار ہو گیا ہے۔قائمی کمیٹی برائے اطلاعات کا اجلاس ہوا جس دوران ڈی جی ریڈیو نے نئی گاڑی خریدنے پر پانچ ہزار روپے اور موبائل فون کے ماہانہ ریچارج پر ایک روپہ ریڈیو فیس عائد کرنے کی تجویز دی ہے ۔اس سے پہلے خبریں گردش کر رہی تھیں کہ حکومت ایک نئے ٹیکس کے بارے میں سوچ رہی ہے جس سے پاکستان ریڈیو محفوظ ہو گا لیکن عوامی حلقوں کا کہناہے کہ اس قسم کا ٹیکس لگانا حکومت کی جانب سے انتہائی نا مناسب اقدام ہو گا جو کہ ٹیلی کام انڈسٹری کو مستقبل میں متاثر کرے گا۔عام طورپر موبائل فون میں ریڈیو موبائل فون کمپنیز کی جانب سے ہی انسٹال کر کے دیا جاتاہے۔ اسی طرح گاڑی میں جب ٹیپ لگوائی جاتی ہے تو اس میں بھی ریڈیو کی سہولت موجود ہوتی ، حکومت نے اس لیے ہی نئی گاڑی کی خریداری کے موقع پر فیس کی ادائیگی کافیصلہ کیاہے کیونکہ بعد میں اس قسم کے ٹیکس کی ادائیگی کو ممکن بنانے میں کافی مشکلات پیش آتی ہیں ۔

Leave a Reply