بھارت کا مزاکرات سے بچنے کا نیا راستہ

نئی دہلی(تازہ ترین)بھارتی حکومت نے پاکستان کے ساتھ امن مذاکرات سے راہ فرار اختیار کرنے کے لیے ایک مرتبہ پھر روایتی حربہ اختیار کرتے ہوئےNew way of India to avoid negotiations حریت رہنما شبیرشاہ کو حراست میں لے لیا۔تفصیلات کے مطابق حریت رہنما شبیرشاہ مقبوضہ وادی سے پاکستانی دفترخارجہ سرتاج عزیزسے ملاقات کے لئے نئی دہلی پہنچے توپولیس نے انہیں ان کے 2 ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیاگیا۔نئی دلی روانگی سے قبل شبیر شاہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ گزشتہ 25 برسوں کے دوران بھارت میں کئی حکومتیں آئیں اورہرحکومت میں حریت رہنماؤں اورپاکستانی حکام کے درمیان کئی ملاقاتیں ہوئی ہیں، بھارتی حکومت نے حریت رہنماؤں کو صرف اس لئے حراست میں لیا تاکہ بہار میں ہونے والے ریاستی انتخابات سے قبل عوام کو مسئلہ کشمیر سے متعلق اپنے سخت موقف سے آگاہ کیا جاسکے۔

Leave a Reply